5 مئی 2015 - 04:10
مصر: سیکورٹی فورس کے تیرہ اہلکار زخمی

مصر کے علاقے سینا میں مسلح افراد کے مارٹر گولے کے حملے میں سیکورٹی فور‎سز کے تیرہ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے پیر کے دن سینا میں مصر کی سیکورٹی فورسز کے اڈے پر مارٹر کے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے- چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے دن صوبہ سینا میں الشیخ زوید پولیس تھانے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا-

.......

/169